بیجنگ (شِںہوا) چین میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی سرگرمیوں میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کی ایک رپورٹ کے مطابق اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیویلپمنٹ انڈیکس تیسری سہ ماہی میں 89.2 رہا جو دوسری سہ ماہی کی نسبت 0.2 زائد ہے۔ یہ آٹھ اہم صنعتوں کے 3 ہزار چھوٹے اور درمیانے درجے اداروں کے سروے کی بنیاد پر مشتمل ہے۔
تمام 8 شعبوں کے ذیلی اشاریے 100 کی تیزرفتار ترقی کی سطح سے کم رہے تاہم نقل و حمل ، ڈاک اور ذخیرے کی صنعت ، اطلاعات کی ترسیل، کمپیوٹر خدمات اور سافٹ ویئر صنعت ، رہائش اور کھانے پینے کی صنعت میں گراوٹ کا رجحان ترقی کے رجحان میں بدل گیا۔
ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ تیسری سہ ماہی کے اعداد و شمار میں مثبت پہلوؤں میں اضافہ ہوا تاہم بحالی کی بنیاد غیرمستحکم رہی۔
ایسویسی ایشن نے ٹھوس اقتصادی ترقی کے حصول میں میکرو اکنامک ایڈجسٹمنٹ اور کنٹرول کے ساتھ ساتھ کاؤنٹر سائیکلیکل ریگولیشن میں زیادہ سے زیادہ کوششوں پر زور دیا ہے۔