• Columbus, United States
  • |
  • ١٦ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چینی فلکیاتی رصد گاہ نے نیا دُم دار ستارہ دریافت کرلیاتازترین

۰۲ مارچ، ۲۰۲۳

 
نان جنگ (شِنہوا) بین الاقوامی فلکیاتی یونین کے مائنر پلانٹ سینٹر (ایم پی سی) نے جنوری میں آسمان پر نظر آنے والی ایک شے کو دُم دار ستارے کی حیثیت سے شناخت کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی ہے۔

اس دُم دار ستارے کو سب سے پہلے 9 جنوری کو چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے پر پل ماؤنٹین آبزرویٹری کے ماہرین فلکیات نے دیکھا تھا۔

مائنر پلانٹ سینٹر نے اس دریافت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے سوچھن شان ۔ اٹلس کا نام دیا ہے۔

فلکیاتی رصدگاہ کے مطابق دُم دار ستارہ سورج کی سمت بڑھ رہا ہے اور اس کی چمک میں تیز رفتاری سے اضافہ ہوگا۔ توقع ہے کہ یہ ستمبر 2024 میں عمو می طور پر دیکھا جاسکے گا۔