بیجنگ (شِںہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی چینی جدیدیت بارے تقریروں کے اقتباسات کا مجموعہ سینٹرل پارٹی لٹریچر پریس نے شائع کردیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر کی مرتب کردہ اس کتاب میں 7 موضوعات کے تحت 522 متعلقہ اقتباسات شامل کئے گئے ہیں جو 15 نومبر 2012 سے 18 اکتوبر 2023 کے درمیان چینی صدر کی 220 سے زائد اہم تقر یروں اور تحریروں سے اخذ کردہ ہیں ۔ ان میں سے کچھ پہلی بار منظر عام پر آئے ہیں۔
چینی صدر شی جن پھنگ کی چینی جدیدیت پر مرکوز اہم گفتگو نے اس ضمن میں ایک نظریاتی نظام کی تشکیل میں نمایاں کردار ادا کیا۔ یہ چین کو مکمل طور پر ایک مضبوط ملک کے طور پر تعمیر کرنے اور نئے دور کے نئے سفر میں جدیدیت کے چینی راستے سے قومی تجدید شباب کے حصول میں بہت اہم ہے۔