• Columbus, United States
  • |
  • ٢٧ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چینی محققین نے سانس کی متعدی بیماریوں کے علاج کے لیےخشک پاؤڈرپرمبنی ویکسین تیارکرلیتازترین

۱۴ دسمبر، ۲۰۲۳

بیجنگ (شِںہوا) چینی محققین نے  خشک پاؤڈرکی خوراک پر مبنی ایک ویکسین پلیٹ فارم تیار کرلیا ہے جس میں نینو مائیکرو کمپوزٹ ملٹی لیول ڈھانچہ موجود ہے جو مستقبل میں سانس کی متعدی بیماریوں کی روک تھام اور علاج میں اہم کردار ادا کرے گا۔

جریدے نیچر میں شائع شدہ ایک تحقیق کے مطابق محققین نے حالیہ برسوں میں سانس کی متعدی بیماریوں کی ویکسین تیار کرنے میں اہم پیشرفت کی ہے۔

تاہم زیادہ تر ویکسینز کو انٹرمسکولر انجکشن سے دیا جاتا ہے جو بنیادی طور پر ایک ہیومرل مدافعتی ردعمل پیدا کرتا اور وائرس کو بے اثر کرنے کے لئے سیرم اینٹی باڈیز پر انحصار کرتا ہے۔بدقسمتی سے  یہ نقطہ نظراکثرمیوکوسل مدافعتی ردعمل کو متحرک کرنے اور سانس کی نالی میں ایک مضبوط مدافعتی رکاوٹ قائم کرنے میں ناکام رہتا ہے۔

اس کے علاوہ عمومی طور پر موجودہ ویکسینز میں استعمال شدہ معاون (مثلاً ایلومینیم ایڈجووینٹس) سیلولرمدافعتی ردعمل پیدا نہیں کرسکتے ہیں اور تیزی سے وائرس کی تبدیلی کا مقابلہ کرنے میں غیر مؤثر رہتے ہیں۔

مزید  یہ کہ ویکسینز کی موجودہ مائع شکل کو کم درجہ حرارت پر ذخیرہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور دو یا تین خوراکوں کی ویکسینیشن کا شیڈول سے مجموعی ویکسینیشن کی شرح متاثرہوتی ہے۔

اس لئے سانس کے بیماریوں کی محفوظ اور زیادہ مؤثر ویکسین تیار کرنے کے لئے انٹرڈسپلنری انضمام اور جدید تحقیقی تصورات درکار ہیں۔

چینی اکیڈمی برائے سائنسز کے ماتحت انسٹی ٹیوٹ آف پروسیس انجینئرنگ (آئی پی ای) میں اسٹیٹ کی لیبارٹری آف بائیو کیمیکل انجینئرنگ کے محققین نے کھانے والی ویکسینز کے لئے ایک نیا "نینو مائیکرو کمپوزٹ" ڈیلیوری تصور پیش کیا اور بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی میں اسٹیٹ کی لیبارٹری آف پیتھوجین اینڈ بائیو سیکیورٹی کے محققین کے ساتھ ملکر ان چیلنجزسے نمٹنے کے لئے ایک نیا ویکسین پلیٹ فارم تیار کیا ۔

اس پلیٹ فارم میں تیز تیاری، مؤثر ترسیل، کمرے کے درجہ حرارت پر آسان ذخیرہ کرنے اور نقل و حمل، اور مسلسل اجراء کا عمل شامل ہے جس سے لیبارٹری میں کامیابی سے ویکسین تیار کی گئی ہے جو جانوروں میں سانس کے وائرل بیماری اور ان کی منتقلی کا عمل روکنے میں مؤثر ثابت ہوئی ہے۔