• Columbus, United States
  • |
  • ٢٥ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مین لینڈ اورہانگ کانگ سیکورٹیزریگولیٹرز میں بلاک ٹریڈنگ پر اتفاق رائے طے پاگیاتازترین

۱۲ اگست، ۲۰۲۳

بیجنگ(شِنہوا) چائنہ سیکورٹیز ریگولیٹری کمیشن (سی ایس آر سی) اور ہانگ کانگ سیکورٹیزاینڈ فیوچر کمیشن (ایس ایف سی) نے میوچل مارکیٹ تک رسائی پروگرام کے تحت بلاک ٹریڈنگ، یا مینوئل ٹریڈزمتعارف کرانے کا اعلان کیاہے۔

اسٹاک کنیکٹ کے تحت، آف شور سرمایہ کار شنگھائی اسٹاک ایکسچینج اور شین ژین اسٹاک ایکسچینج میں نارتھ باؤنڈ ٹریڈنگ لنک کے ذریعے بلاک ٹریڈز کر سکیں گے، جبکہ مین لینڈ کے سرمایہ کار ہانگ کانگ  اسٹاک ایکسچینج میں ساؤتھ باؤنڈ ٹریڈنگ لنک کے ذریعے مینوئل تجارت کر سکیں گے۔

اعلان کے مطابق یہ اقدام سٹاک کنیکٹ کے انتظامات کو مزید بہتر بنائے گا جس سے مزید تجارتی میکانزم دستیاب ہوں گے، تجارتی کارکردگی  بہتر ہونے سے دونوں کیپٹل مارکیٹوں کی باہمی ترقی کو فروغ ملےگا۔