• Columbus, United States
  • |
  • ١٧ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چینی ریڈ کراس کی جانب سے شام میں مزید انسانی امداد پہنچ گئیتازترین

۱۴ فروری، ۲۰۲۳

شام، د مشق میں دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چین سے بجھوایا جا نے والا امدادی سا مان اتارا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) ریڈ کراس سو سائٹی آف چائنہ ( آر سی ایس سی) کی جانب سے  شام میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے لئے دارالحکو مت دمشق میں انسانی امداد کی دوسری کھیپ پہنچ گئی ہے۔

ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ کے مطابق امداد میں کاٹن کے خیمے، خاندانوں کے لئے امدادی پیکجز ، تھرمل جیکٹس اور ادویات شامل ہیں۔ یہ اشیاء 10 ہزار  سے زائد  متاثرین کی ضروریات کو پورا کریں گی۔

ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ کی جانب سے شام کے لئے امدادی سامان کی دو کھیپ بجھوائی گئی ہیں جس سے 15 ہزار سے زائد متاثرین کی مدد ہو گی۔

طبی سامان کی پہلی کھیپ ریسکیو آ پریشنز کے لئے شامی ہلال احمر  کے حوالے کر دی گئی ہے۔