بیجنگ (شِںہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ 22 اور 23 ستمبر کو ہانگ ژو میں منعقدہ 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے غیر ملکی رہنماؤں کے اعزاز میں استقبالیہ ضیافت اور دو طرفہ تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھن ینگ نے بتایا کہ افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے غیر ملکی مہمانوں میں میں کمبوڈیا کے بادشاہ نورڈوم سیہا مونی، شام کے صدر بشار الاسد، کویت کے ولی عہد شیخ میشال الاحمد الجابر الصباح، نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمال دہل پراچندا، مشرقی تیمور کے وزیر اعظم شانانا گسماؤ، جنوبی کوریا کے وزیر اعظم ہان ڈک سو اور ملائیشیئن پارلیمنٹ کے اسپیکر جوہری بن عبدل شامل ہیں۔
برونائی کے نمائندے شہزادہ حاجی صفری بولکقیا، امیر قطر کے نمائندے شیخ جوآن بن حماد بن خلیفہ الثانی، اردن کے شہزادہ فیصل بن حسین، تھائی لینڈ کی شہزادی سریوانواری اور کرغزستان کے نائب وزیر اعظم عادل بائی سالوف بھی تقریبات میں شرکت کریں گے۔