بیجنگ (شِنہوا) چین کے یکم اگست کے آرمی ڈے کی مناسبت سے تمام تر فوجی گورننس کو مضبوط بنانے کے لیے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا ساتواں گروپ مطالعاتی اجلاس منعقد کیا گیا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر لحاظ سے فوجی گورننس کو مضبوط بنانا سی پی سی کے فلسفے اور فوجی امور کو چلانے کے طریقوں میں گہری تبدیلی کی نمائندگی اور قومی دفاع اور فوج کو جدید بنانے کے عمل کو تیز کرنے کے تزویراتی تقاضوں کو پورا کرتا ہے جو چین کے طرز حکمرانی اور صلاحیت کو جدید بنانے کا ایک اہم پہلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں 20ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے رہنما اصولوں اور نئے دور کے لیے فوج کو مضبوط بنانے کی سوچ پر مکمل عمل درآمد اور نئے دور کے لیے فوجی حکمت عملی پر عمل کرنا چاہیے۔ ہمیں مسلح افواج پر پارٹی کی مکمل قیادت کو برقرار رکھتے ہوئے اس حقیقت پر کاربند رہنا چاہیے کہ تمام فوجی کوششوں کے لیے حربی صلاحیتوں کا موثر ہونا ہی واحد اور بنیادی معیار ہے۔ صدر شی نے کہا کہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ فوجی نظام کو برقرار رکھنے اور اسے بہتر بناتے ہوئے، ہمیں ملٹری گورننس کے لیے ایک جدید نظام بنانا چاہیے اور اس طرز حکمرانی کی صلاحیت کو بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطحی گورننس کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے مسلح افواج کو سہولت فراہم کرنا بھی ناگزیر ہے، تاکہ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کو اپنے قیام کی صد سالہ تقریب کے اہداف کے حصول کے لیے مضبوط ضمانت فراہم کی جا سکے۔ اکیڈمی آف ملٹری سائنسز کے تحت ملٹری لاء انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ژاؤ دونگ بن نے اس مسئلہ پر لیکچر دیا اور اس سلسلے میں امور کی انجام دہی کے لیے تجاویز پیش کیں۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے اراکین نے ژاؤ کے لیکچر کے بعد تبادلہ خیال کیا۔