• Columbus, United States
  • |
  • ١٠ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کا آبنائے پار کاروباری شخصیات کی سالانہ کانفرنس کو مبارکباد کا خطتازترین

۱۴ نومبر، ۲۰۲۳

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے آبنائے تائیوان کے کاروباری افراد کی سالانہ کانفرنس 2023 کو مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔

یہ سالانہ کانفرنس آبنائے پار کاروباری افراد کے سربراہ اجلاس کی 10 ویں سالگرہ پر چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر نان جنگ میں شروع ہوئی ہے۔

چینی صدر نے کہا ہے کہ یہ سربراہ اجلاس آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے کاروباری اداروں اور افراد کے درمیان رابطوں اور تعاون کے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔اس کے ساتھ یہ اقتصادی تعاون کے فروغ اور آبنائے میں مربوط ترقی کو وسیع کرنے میں بھی اہم کردار ادا کررہا ہے۔

چینی صدر نے کہاکہ آبنائے میں تمام شعبوں میں اقتصادی تبادلے و تعاون آسان بنانے اور مربوط ترقی کے فروغ کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ ایسے نظام اور پالیسیاں بہتر بنانے کے لئے مزید کام کیا جائے گا جو تائیوان کے ہم وطنوں کی فلاح و بہبود میں کردار ادا کرتے ہیں  جس سے تائیوان کے ہم وطنوں اور کاروباری اداروں کو نئے ترقیاتی نمونے میں ضم کرنے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے حصول میں مدد ملے گی۔

انہوں نے دونوں اطراف کے کاروباری افراد پر زور دیا کہ وہ چینی قوم کے مجموعی مفادات کا تحفظ کریں، تاریخ کے رجحانات کے ساتھ ہم آہنگ رہیں اور وقت کی ذمہ داریاں نبھائیں تاکہ آبنائے پار تعلقات کی پرامن اور مربوط ترقی کو فروغ دیا جاسکے اور چین کے اتحاد اور چینی قوم کی تجدید شباب کوعملی جامہ پہنایا جاسکے۔