• Columbus, United States
  • |
  • ٢٩ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کا لیانگ ژو فورم کے لئے مبارکباد کا خطتازترین

۰۳ دسمبر، ۲۰۲۳

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے پہلے لیانگ ژو فورم کے لئے مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیانگ ژو قدیم شہر کے کھنڈرات چینی تہذیب کی 5 ہزار سالہ تاریخ اور عالمی تہذیبوں کا خزانہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی تہذیب ترقی پذیراورجامع رہی اور اس نے خود کو مسلسل مالا مال کیا ہے اور دیگر تہذیبوں کے جوہروں پر توجہ مرکوز رکھی جس نے عالمی تہذیبوں کو بھی مالا مال کیا۔ 

انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ باہمی احترام، اتحاد، ہم آہنگی اور بقائے باہمی انسانی تہذیب کی ترقی کا درست راستہ ہے۔

چینی صدر  نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ لیانگ ژو فورم کے پلیٹ فارم سے بہترین فائدہ اٹھائیں، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے شراکت دار ممالک کے ساتھ مکالمہ آگاہ بڑھائیں  اور گلوبل سویلائزیشن انیشی ایٹو کا نفاذ کرتے ہوئے تہذیبوں کے درمیان مزید تبادلے اور باہمی طور پر سیکھنے کے لئے زور دیں۔

انہوں نے مساوات، باہمی سیکھنے، مکالمے اور باہمی ہم آہنگی کا تصور بڑھانے کی کوششوں پر بھی زور دیا  تاکہ مختلف تہذیبوں کو ہم آہنگی کے ساتھ رہنے اور ایک دوسرے کو مضبوط بنانے میں مدد مل سکے اور ساتھ ہی مختلف ممالک کے افراد کے درمیان دوستی اور باہمی افہام و تفہیم اور محبت کو بڑھایا جاسکے۔

پہلا لیانگ ژو فورم چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے صدرمقام ہانگ ژو میں ہورہا ہے جس کا اہتمام وزارت ثقافت و سیاحت اور ژے جیانگ کی صوبائی حکومت  نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

 فورم کا موضوع " گلوبل سویلائزیشن انیشی ایٹو پر عملدرآمد، تہذیبوں کے درمیان تبادلوں اور باہمی سیکھنے کا فروغ" ہے۔