• Columbus, United States
  • |
  • ١٢ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چینی شہروں کے ہیلتھ انڈیکس میں اضافہ ہوا ہے:رپورٹتازترین

۰۳ نومبر، ۲۰۲۳

بیجنگ(شِنہوا) تسنگھوا یونیورسٹی کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق چین کے زیادہ تر شہروں کے ہیلتھ انڈیکس میں اضافہ ہوا ہے۔

اس رپورٹ میں ماحولیاتی صحت، عوامی صحت کی خدمات، بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول کے شعبوں میں تفصیلی تحقیق کی گئی ہے۔

محققین نے شہری امور، صنعت و تجارت، رہائشی ضروریات اور آن لائن نقشوں سے متعلق  ملٹی سورس ڈیٹا بھی اکٹھا کیا اور بزرگوں کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کی تقسیم معلوم کرنے کی کوشش کی جو درحقیقت خدمات فراہم کرتے ہیں۔

قومی صحت کمیشن کے عہدیدارچھون آن نے کہا کہ رپورٹ نے ملک کی شہری صحت کا ایک خاکہ پیش کیا ہے اور متعدد جہتوں میں شہری ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔