• Columbus, United States
  • |
  • ١٥ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صوبے لیاؤننگ کے سابق نائب گورنرپر رشوت خوری کا مقدمہتازترین

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳

ووہان(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے سابق نائب گورنر اور لیاوننگ کے سابق پولیس چیف وانگ داوئی کے خلاف جمعرات کوصوبہ ہوبے کےشیانگ یانگ  کی ایک عدالت میں رشوت خوری کےالزام میں مقدمہ چلایا گیا۔

شیانگ یانگ کی پیپلز پروکیوریٹویٹ کی طرف سے دائر استغاثہ کے مطابق وانگ نے 2008 اور 2022 کے درمیان حی لونگ جیانگ اور لیاوننگ کے صوبوں میں اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاروباری آپریشن، کیس ہینڈلنگ اور ملازمت کی ترقیوں سمیت دیگر معاملات کے حوالے سے منافع حاصل کیا۔

استغاثہ کے مطابق وانگ نے بدلے میں55 کروڑ 50 لاکھ  یوآن (تقریباً7 کروڑ 73 لاکھ ڈالر) کی رقم اور قیمتی اشیاء وصول کیں۔

وانگ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے عدالت میں پشیمانی کا اظہار کیا۔

مقدمہ کا فیصلہ سماعت کی تکمیل پرسنایا جائے گا۔