بیجنگ (شِنہوا) چین اس وقت بڑے پیمانے پرخلائی سروے کرنے والی دوربین کی تیاری میں مصروف ہے جسے ملک کے خلائی اسٹیشن کے ساتھ خلا میں تعینات کرنےکے بعد سائنسی نتائج سامنے آنے کی امید ہے۔
چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی کے ترجمان اورایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر لِن شی چھیانگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سروے اسپیس ٹیلی سکوپ جسے چائنیز اسپیس سٹیشن ٹیلی سکوپ (سی ایس ایس ٹی) اورشونتیان اسپیس ٹیلی سکوپ بھی کہا جاتا ہے،سے توقع ہے کہ کاسمولوجی، تاریک مادے ،ڈارک انرجی ، کہکشاوں اور فعال گلیکٹک نیوکلی،ملکی وے اور پڑوسی کہکشاوں، ستاروں کی تشکیل وارتقاء، اور ایکسپوپلینٹس کےبارے جاننے میں پیش رفت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہائی ریزولوشن دوربین 17ہزار500 مربع ڈگری رقبے کے ساتھ گہرے فیلڈ سروے کے مشاہدات کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے آسمانی اجسام کا تفصیلی مشاہدہ کرے گی۔