• Columbus, United States
  • |
  • ٢٧ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائن چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی اوراشتعال انگیزحرکتوں سے باز رہے:ترجمان وزارت خارجہتازترین

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳

بیجنگ (شِنہوا) چین نے فلپائن پر زور دیا کہ وہ اس کی خودمختاری کی خلاف ورزی اوراشتعال انگیزحرکتوں سے باز رہے، بے بنیاد الزام تراشی بند اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے سے گریز کرے۔  وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہاررین آئی جیاؤ کے پانیوں میں حالیہ ہنگامی صورتحال پرایک سوال کے جواب میں کیا۔ ترجمان نے کہا کہ 10 دسمبر کو ایک مال بردار جہاز، ایک سرکاری جہاز اور فلپائن کے دو کوسٹ گارڈ جہاز، چینی حکومت کی اجازت کے بغیر،ریف پر غیر قانونی طور پر  موجود جنگی جہازپر  تعمیراتی سامان کی ترسیل کے لیے چین کے نانشا چھونداوجزیرے میں رین آئی جیاؤ کے ملحقہ پانیوں میں گھس آئے۔

ماؤ نے مزید کہا کہ چائنہ کوسٹ گارڈ (سی سی جی) کے جہازوں کی وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے، ایک فلپائنی بحری جہاز رین آئی جیاؤ جزیرے کی طرف آیا  اور خطرناک طریقے سے وہاں موجود  سی سی جی جہاز سے ٹکرایا۔