• Columbus, United States
  • |
  • ١٧ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

ٹیلی کام فراڈ میں ملوث مزید 706 مشتبہ افراد میانمار سے چین کے حوالےتازترین

۰۹ اکتوبر، ۲۰۲۳

بیجنگ(شِنہوا) چینی شہریوں کے خلا ف ٹیلی کام فراڈ کرنے والوں کے خلاف میانمار کے شمالی علاقوں میں جاری کریک ڈاؤن میں، مزید 706 مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے چین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

وزارت پبلک سیکورٹی کی جانب سے پیر کوبتایا گیا کہ 26 مفروروں سمیت مشتبہ افراد کو 25 ستمبر اور 7 اکتوبر کے درمیان  چین کے جنوب مغربی سرحدی صوبے یوننان کے شہروں لنکانگ اور پیویر میں پبلک سیکورٹی حکام کے حوالے کیا گیا۔

چینی حکام نے مشتبہ افراد کی مجرمانہ سرگرمیوں کی مکمل چھان بین اور قانون کے مطابق ٹیلی کام فراڈ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ چینی حکام مجرمانہ سرگرمیوں کے پورے نیٹ ورک کے خلاف جامع کریک ڈاؤن کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ملکی جرائم پیشہ افراد کا بھی پتہ لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزارت کے مطابق، ٹیلی کام فراڈ کے کیسز کی تعداد میں حالیہ مہینوں میں نمایاں کمی آئی ہے، جس میں اب تک کل 2ہزار317 مشتبہ افراد کو میانمار سے پکڑ کر چین منتقل کیا گیا ہے۔