• Columbus, United States
  • |
  • ١٩ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل کا قبل از وقت استعفے کا اعلانتازترین

۰۸ جنوری، ۲۰۲۴

برسلز(شِنہوا)یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے کہا ہے کہ انہوں نے جون میں رکن یورپی پارلیمنٹ (ایم ای پی) کے انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں وہ جولائی میں یورپی کونسل کی صدارت سے قبل از وقت رخصت ہو جائیں گے۔بیلجیئم کے میڈیا سے گفتگومیں چارلس مشیل نے کہا کہ ایک یورپی رہنما کے طور پر اپنی چار سالہ مدت پر غور کرتے ہے یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں اپنے گزشتہ سالوں کے کام کا حساب دوں اور یورپ کے مستقبل کے لیے ایک پروجیکٹ تجویز کروں۔"مشیل کا موجودہ مینڈیٹ نومبر میں ختم ہو رہا ہے، یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات جون میں ہوں گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں لبرل ریفارمسٹ موومنٹ پارٹی کی فہرست کی قیادت کریں گے جس کے وہ سابق رہنما ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں 16 جولائی کو بطور ایم ای پی حلف اٹھانے تک یورپی کونسل کے صدر کے طور پر اپنا کام جاری رکھوں گا۔مشیل نے 2019 کے اواخر سے یورپی یونین (ای یو) کے 27 رکن ممالک کے حکومتی رہنماں کے گروپ، یورپی کونسل کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔