• Columbus, United States
  • |
  • ٢٨ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان نے مریخ کے چاند کے تحقیقاتی مشن کو دو سال کے لیے موخرکردیاتازترین

۰۶ دسمبر، ۲۰۲۳

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان نے مریخ کے چاند کے تحقیقاتی مشن کو 2026 تک دو سال تک موخر کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

کمیٹی برائے قومی خلائی پالیسی نے یہ فیصلہ کابینہ دفترکے ماتحت کمیٹی سے منظوری حاصل کرنے کے بعد کیا ہے،یہ فیصلہ ملک کے خلائی منصوبے میں پراجیکٹ ٹائم ٹیبل پر نظر ثانی مسودے میں شامل ہے۔

یہ فیصلہ رواں سال مارچ میں ایچ3 راکٹ سے پہلے خلائی جہاز کی ناکام لانچ کے بعد کیا گیا ہے۔

موخر کردہ مشن کو ،مریخ کے چاند کا مشن یا ایم ایم ایکس کا نام دیا گیا ہے، سرخ سیارے کے دو چاند فوبوس اور ڈیموس پر تحقیقات کرے گا، جاپان فوبوس سے نمونے تحقیقاتی مقاصد کے لیے  استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

خلائی جہاز کو 2024 میں ایچ 3 راکٹ سے لانچ کیا جانا تھا،جسے مالی سال 2025 میں مریخ کے قریب پہنچنا اور مالی سال 2029 میں زمین پر واپس آنا تھا۔