• Columbus, United States
  • |
  • ١٦ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کے سیاسی تصفیے کے لیے عزم کی ضرورت ہے، چینتازترین

۲۱ فروری، ۲۰۲۳

نیویارک ، اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں 77 ویں جنرل اسمبلی کی پانچویں کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے افتتاح پر اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ(اسکرین پر) خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ (شِنہوا) ایک چینی مندوب نے جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کے سیاسی تصفیے کے لیے درست سمت پر قائم رہنے کی ضرورت پرزوردیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے  کہا ہے  کہ جزیرہ نما کوریا پر ایک بار پھر تناؤ اور تصادم نمایاں ہو گیا ہے اور صورتحال مزید بگڑ  سکتی ہے۔ 

انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ یہ کسی بھی فریق کے مفادات کو پورا نہیں کرتا اور نہ ہی چین ایسی  کسی چیز کو دیکھنا چاہتا ہے۔

دائی نے کہا کہ ہم تمام متعلقہ فریقوں سے پرسکون رہنے، تحمل سے کام لینے اورسیاسی تصفیے کی صحیح سمت کے لیے پرعزم رہنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پرزوردیتے ہیں کہ کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کیا جائے جو کشیدگی کو مزید بڑھا دے اور  غلط اندازوں  کا سبب بنے۔

انہوں نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کو اس کی مصیبت  سے نکالنے کے لیےسب سے پہلے اس مسئلے کی جڑ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جو کہ بنیادی طور پر سلامتی سے متعلق ہے۔