• Columbus, United States
  • |
  • ١٢ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

قدیم دیواروں اور قلعوں کے تحفظ سے متعلق انٹرنیشنل کانفرنس چین میں شروع ہوگئیتازترین

۰۱ نومبر، ۲۰۲۳

شی آن (شِنہوا) قدیم دیواروں اور قلعوں سے متعلق انٹرنیشنل الائنس کانفرنس2023  بدھ کو چین  کے شمال مغربی صوبے شانشی کے دارالحکومت شی آن میں شروع ہوگئی۔

"قدیم دیواروں کا تحفظ اور پائیدار ترقی" کے عنوان سے دو روزہ کانفرنس میں دنیا بھر میں قدیم دیواروں اور قلعوں کے تحفظ کی تازہ ترین کوششوں کو اجاگر اور ثقافتی آثار کے تحفظ کے لیے جدید، جامع طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

قدیم دیواروں اور قلعوں کی 10 گورننگ ایجنسیوں کے 40 سے زائد ماہرین کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔

شی آن سٹی وال کی انتظامی کمیٹی کے عہدیدار وانگ ژی وین نے کہا کہ توقع  ہے کہ کانفرنس سے  دنیا بھر میں قدیم دیواروں اور قلعوں کی حفاظت اور ان کے عالمی اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لیےکوشاں اداروں کے درمیان ایک دوسرے سے سیکھنے کے عمل  کو فروغ  ملے گا۔