• -, -
  • |
  • ١٧ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

ترکی میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 18ہزار سے تجاوز کر گئی، 74ہزار242 افراد زخمیتازترین

۱۰ فروری، ۲۰۲۳

انقرہ(شِنہوا)ترکی میں شدید زلزلوں سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 18ہزار342 ہو گئی ہے جبکہ 74ہزار242 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ترکی کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے جمعہ کو بتایا کہ جنوبی ترکی میں شدید زلزلے کے بعد پانچویں دن بھی امدادی ٹیمیں ملبہ ہٹا رہی ہیں۔چین اور ترکی کی امدادی ٹیموں نے جمعرات کی شام ترکی میں زلزلے سے متاثرہ انطاکیہ میں منہدم ہونے والی عمارت کے کھنڈرات سے ایک زندہ بچ جانے والی خاتون کو نکالاجو زندہ بچ جانے والی تیسری  خا تون تھی ۔ زندہ بچ جانے والی  25 سالہ خاتون ہے جو منہدم ہونے والی سات منزلہ عمارت سے ملی تھی۔خاتون کوعلاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔82 رکنی چینی امدادی ٹیم سمیت بین الاقوامی امدادی ٹیمیں امدادی کوششوں میں تعاون کے لیے زلزلے سے متاثرہ علاقے میں پہنچ چکی ہیں۔ بلیو اسکائی ریسکیو ٹیم جو ایک چین کا سول امدادی دستہ ہے ، کے ارکان نے جمعرات کی صبح ترکی پہنچنے کے بعد مالا طیہ صوبے میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے میں مدد کرنا شروع کی۔