i معیشت

ایشیائی ترقیاتی بینک نے معاشی ترقی کی شرح بڑھنے پر خطرے کی گھنٹی بجادیتازترین

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۲

ایشیائی ترقیاتی بینک نے معاشی ترقی کی شرح بڑھنے پر خطرے کی گھنٹی بجادی ، رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی گروتھ میں کمی پیشگوئی کردی ۔ رپورٹ کے مطابق معاشی ترقی کی شرح بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، رواں مالی سال کے دوران پاکستان کسی معاشی گروتھ میں کمی کی پیشگوئی کی گئی ، رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2فیصد رہنے کی پیشگوئی ہے ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق سیلاب اور بیرونی ادائگیوں کے پریشر کے باعث معاشی شرح نمو میں کمی کا خدشہ ہے ، گزشتہ مالی سال کے دوران 6.0فیصد کی معاشی شرح نمو ریکارڈ کی گئی تھی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی