i پاکستان

190 ملین پائونڈزاسکینڈل؛چیئرمین پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف اپیل دائرتازترین

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳

190 ملین پائونڈز اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی۔ سردارلطیف کھوسہ نے اپیل سپریم کورٹ میں دائرکی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ چیئرمین تحریک انصاف توشہ خانہ کیس میں گرفتارتھے،ٹرائل کورٹ نے عدم حاضری پر ضمانت خارج کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی ضمانت خارج کا فیصلہ برقرار رکھا،درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ضمانت بحال کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی