i پاکستان

عمران خان کے قریبی ساتھی نجیب اللہ خان پر عیسی خیل میں قاتلانہ حملہ، نجیب اللہ خان سمیت 3 افراد شدید زخمیتازترین

۰۵ اپریل، ۲۰۲۳

سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور پی ٹی آئی رہنما نجیب اللہ خان پر عیسی خیل میں قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ عیسی خیل کے نواحی علاقے ناصری والا میں نامعلوم افراد نے نجیب اللہ کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے نجیب اللہ خان سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد تھانہ چاپری پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی