i پاکستان

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 580 پوائنٹس گر گیا،64 ہزار سے نیچے آگیاتازترین

۱۶ جنوری، ۲۰۲۴

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران منفی رجحان دیکھا گیا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 580 پوائنٹس کمی کے بعد 64 ہزار سے نیچے آگیا۔ منگل کو پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریبا 10 بج کر 12 منٹ پر 580 پوائنٹس یا 0.9 فیصد تنزلی کے بعد 63 ہزار 688 پر آگیا، جو گزشتہ روز 64 ہزار 269 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسیچنج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا تھا، جو برقرار نہ رہ سکا تھا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 368 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی