i پاکستان

بالاکوٹ،جیپ کھائی میں جاگری، مقامی کونسلر سمیت 2افراد جاں بحقتازترین

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳

بالاکوٹ میں گھنول تھانواں کے مقام پر جیپ حادثہ کا شکار ہو کر کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق ہوگئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی میں سوار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ، حادثے میں مقامی جنرل کونسلر سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ ریسکیو کی جانب سے جاں بحق افراد کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی