i پاکستان

بجلی مذید مہنگی ہو گی، نیپرا درخواست کا فیصلہ 3 مئی کو کرے گاتازترین

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مارچ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی،ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی 1 روپے17 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا 3 مئی کو سماعت کرے گی،دوسری جانب کے الیکٹرک پہلے ہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کراچکی ہے،کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت بھی 3 مئی کو کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی