- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
ایشیا کی سب سے بڑی ایئرلائنز میں سے ایک چائنا سدرن ایئر لائنز نے 27 فروری 2019 سے معطلی کے بعد 20 دسمبر سے لاہور سے چین کے شہر گوانگژو کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گوادر پرو سے بات کرتے ہوئے چائنا سدرن ایئر لائنز کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ فلائٹ آپریشن ہفتے میں تین دن پیر، بدھ اور ہفتہ کو جاری رہے گا۔ گوادر پرو کے مطابق یہ دوسرا روٹ ہے جسے چائنا سدرن ایئرلائن نے دوبارہ شروع کیا ہے۔ اس سے قبل 13 جون کو صبح 9 بج کر 50 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پہلی براہ راست پرواز نے لاہور سے ارومچی کے لیے فضائی راستے دوبارہ شروع کیے تھے۔ ایوی ایشن سیکٹر پر کوویڈ 19 پابندیوں کی وجہ سے ارمچی-لاہور روٹ 24 جنوری 2020 کو معطل کردیا گیا تھا۔ یہ سرگرمی 3 سال سے زائد عرصے کے بعد پروازوں کی بحالی کے لئے ایک فیصلہ کن لمحہ ہے۔ پروازیں ہفتہ وار بنیادوں خاص طور پر منگل ، جمعرات اور اتوار کو شیڈول کی جاتی ہیں ۔گوادر پرو کے مطابقایئر سلک روڈ کے آغاز نے پاکستان اور چین کے درمیان گہرے اور ہم آہنگ ایوی ایشن انضمام کو فروغ دیا ہے۔ لاہور سے ارمچی اور لاہور سے گوانگژو کے لیے سی ایس اے کی پروازوں کے آغاز کے بعد دونوں ممالک کے درمیان فضائی سفر میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز لاہور پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کا دارالحکومت ہے جو 10 کروڑ سے زائد افراد کی میزبانی کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی