- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
عدالت کے حکم پر ہوم سیکریٹری, حکومت پنجاب اور سپرنٹڈنٹ اڈیالہ جیل کی طرف سے چوہدری پرویز الہی کو ہائیکورٹ کے حکم پر B کلاس سمیت تمام سہولتیں دینے کی یقین دہانی کی رپورٹ جمع کروا دی۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے فاضل جسٹس صداقت علی خان نے چوہدری پرویز الہی کی Bکلاس سمیت تمام سہولتیں دینے کی حکومت پنجاب کی یقین دہانی کے بعد رٹ پیٹشن کو نمٹا دیا۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے فاضل جسٹس صداقت علی خان کے روبرو سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی اڈیالہ جیل میں ناروا سلوک اور Bکلاس نہ دینے کے خلاف رٹ پیٹشن کی سماعت ہوئی۔جہاں چوہدری پرویز الہی کی طرف سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ پیش پوہے ۔اس موقع پر دوران سماعت بتایا گیا کہ عدالت کے حکم پر ہوم سیکریٹری, حکومت پنجاب اور سپرنٹڈنٹ اڈیالہ جیل کی طرف سے رپورٹ داخل کردی گئی۔ جس میں چوہدری پرویز الہی کو ہائیکورٹ کے حکم پر B کلاس سمیت تمام سہولتیں دینے کی یقین دہانی کرادی گئی ۔دوران سماعت سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے فاضل عدالت سے استدعا کی کہ چوہدری پرویز الہی کو گھر کے کھانے اور فیملی سے ہفتے میں دو دفعہ ملاقات کی اجازت دی جائے ۔کلاس بی کے مطابق چوہدری پرویز الہی کو گھر کے کھانے اور اور فیملی سے دو دفعہ ملاقات کی اجازت ہوگی ۔جس کے بعد فاضل عدالت نے چوہدری پرویز الہی کی Bکلاس سمیت تمام سہولتیں دینے کی حکومت پنجاب کی یقین دہانی کے بعد رٹ پیٹشن کو نمٹا دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی