i پاکستان

جوائنٹ سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی فواد چوہدری کی گرفتاری کی مذمتتازترین

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳

جوائنٹ سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے فواد چوہدری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے قانونی طریقہ کار اپنانے کا مطالبہ کیا ہے ، بدھ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کی گرفتاری کی مذمت کی ، جوائنٹ سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سے کہا گیا کہ سینئر وکیل فواد چوہدری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، بار آزادی اظہا ررائے پر یقین رکھتی ہے ، کسی شہری کے بنیادی حقوق کی تلفی نہیں ہونی چاہیے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مطالبہ ہے کہ قانونی طریقہ کار اپنایا جائے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی