i پاکستان

جسٹس عرفان سعادت نے بطور سپریم کورٹ جج عہدے کا حلف اٹھا لیاتازترین

۰۳ نومبر، ۲۰۲۳

جسٹس عرفان سعادت نے بطور سپریم کورٹ جج عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس عرفان سعادت کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے جسٹس عرفان سعادت سے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام ججز، اٹارنی جنرل اور وکلا شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ جسٹس عرفان سعادت سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے، جسٹس عرفان سعادت کی تقرری کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عرفان سعادت کو سپریم کورٹ کے جج کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی