- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ خسارے والے اداروں کی نجکاری اولین ترجیح ہے،نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے عالمی بینک کے کنٹری ہیڈ ناجی بینہسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور تمام ادارہ جاتی اسٹیک ہولڈرز نے پی آئی اے سمیت بڑے خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں (ایس او ایز)کی نجکاری شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ملاقات میں نگران حکومت کے نجکاری کے اسٹریٹجک ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔فواد حسن فواد نے کہا کہ پی آئی اے اپنے مسلسل اور حیران کن مالی خسارے کی وجہ سے نجکاری کے لیے اولین ترجیح ہے،جس کی رقم سالانہ اربوں روپے ہے پی آئی اے کی نجکاری ان نقصانات کو دور کرنے اور اس کی آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ خسارے میں چلنے والے بڑے سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں(ڈسکوز )کو ان کے بھاری سالانہ نقصانات کے پیش نظر ان کی کارکردگی بہتر بنانے بارے بھی تبادلہ خیال کیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈسکوز کے نقصانات اس وقت 2.5ارب ڈالر ہیں جو کہ حیران کن ہیں،فواد حسن فواد اور عالمی بینک کے کنٹری ہیڈ ناجی بینہسین کے درمیان ملاقات پی آئی اے اور ڈسکوز کو درپیش اہم مالیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کے مثبت عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی