i پاکستان

ٹھٹھہ، کینجھر کے قریب وین اور ٹرک میں تصادم،5 افرادجاں بحقتازترین

۰۲ ستمبر، ۲۰۲۳

ٹھٹھہ کے علاقے کینجھر کے قریب وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔ حکام کے مطابق کینجھر اور چلیا کے درمیان ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے وین میں مچھلی لے کر آنے والے ماہی گیر سوار تھے۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے مقامی ماہی گیر تھے جو تالاب سے مچھلی کا شکار کرنے کے لیے پک اپ میں جا رہے تھے۔ ریسکیو کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی