i پاکستان

کراچی،طویل عرصے سے لاپتہ 4شہری گھر پہنچ گئے، عدالت نے درخواستیں نمٹا دیںتازترین

۲۶ ستمبر، ۲۰۲۳

پولیس کی جانب سے 4لاپتہ افراد کی گھر واپسی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ طویل عرصے سے لاپتہ 4شہری بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں، گزشتہ روزسندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد بازیابی کیس سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے 4شہریوں قمبر عباس، بلال، رضوان چاندنہ اور ساجد علی کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں،بعد ازاں عدالت نے دیگر لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے آئی جی سندھ اور محکمہ داخلہ کو 4 ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی