i پاکستان

کرپشن کیس،چودھری پرویز الہی کی عبوری ضمانت 25 مئی تک منظورتازترین

۱۱ مئی، ۲۰۲۳

اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعلی پنجاب کی عبوری ضمانت 25 مئی تک منظور کرلی ۔ ترقیاتی منصوبوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے کیس میں اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے ضمانتوں پر سماعت کی ، پرویزالہی کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہی کی عبوری ضمانت 25 مئی تک منظور کرلی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی