i پاکستان

ہمارا مینڈیٹ بہت محدود ہے، نئے پارلیمان کے وجود تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، نگران وزیراعظمتازترین

۲۳ اگست، ۲۰۲۳

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پرامن انتقال اقتدار ہماری اولین ترجیح ہے ،ہمارا مینڈیٹ بہت محدود ہے، نئے پارلیمان کے وجود تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، کراچی میں معروف کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے روزگاری، مہنگائی اورخوراک کی کمی کا سامنا ہے، معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی کوششوں میں تاجر برادری کے تعاون کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ بہت محدود ہے، نئے پارلیمان کے وجود تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، نگران حکومت بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری اور شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کررہی ہے،نگران وزیراعظم نے کہا کہ مجھے ساڑھے تین لاکھ روپے تنخواہ دی جاتی ہے، عوامی مسائل کا حل خدمت اور عبادت ہے ، تاجر برادری ملک میں فنی تربیت کے فروغ میں کردار اداکرے، ہر ممکن کوشش کریں گے کہ تاجروں کے مسائل حل ہوں،ان کاکہنا تھا کہ ہمارے پاس 6ٹریلین ڈالرز کے معدنی ذخائر ہیں،25کروڑ لوگ مایوس ہیں، صنعتوں کو مسلسل سستی توانائی کی فراہمی انتہائی ضروری ہے، ہم کاروباری طبقے کو سنیں گے،کاروباری طبقہ حکومت،ریاست کو سنے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی