i پاکستان

محکمہ صحت بلوچستان نے ڈاکٹروں کے مطالبات پر پانچ رکنی کمیٹی قائم کر دیتازترین

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳

محکمہ صحت بلوچستان نے ڈاکٹروں کے مطالبات پر پانچ رکنی کمیٹی قائم کر دی ۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ایڈنشل سیکرٹری ہیلتھ کریں گے،ممبران میں ایڈنشل سیکرٹری قانون ،ایس اینڈ جی اے ڈی ، خزانہ اور سیکشن افسرمحکمہ صحت شامل ہوں گے ۔ میڈیکل ٹیچرز، پی ایم اے ، وائے ڈی اے ، وائے سی اے کے نمائندوں سے مذاکرات کرے گی اورانکے مطالبات کا جائزہ لیکر رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی