i پاکستان

ملک میں سونے کی قیمت میں6 ہزار روپے کمی ریکارڈتازترین

۰۵ دسمبر، ۲۰۲۳

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے،24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار روپے کی ہوئی ہے۔ پاکستان میں سونے کی موجودہ قیمت 2 لاکھ 17 ہزار روپے ریکارڈ کی جارہی ہے، جبکہ 22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 98 ہزار 917 روپے ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 86 ہزار 43 روپے اور 22 قیراط کی قیمت 1 لاکھ 70 ہزار539 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے ۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 ہزار36 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی