i پاکستان

ملتان، ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیاتازترین

۳۰ اگست، ۲۰۲۳

ملتان میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملتان میں دودھ دہی کی قیمتوں میں ہو شربا آضافہ ہو گیا۔ شہر میں دودھ 150 سے 180 روپے جبکہ دہی180 سے 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ ڈیری فارم مالکان نے سارا ملبہ پیٹرول بجلی سمیت جانوروں کی مہنگی خوراک پر ڈال دیا۔ جس کے باعث قیمتوں میں خود ساختہ آضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ دوکانداراروں کا کہنا ہے کہ دودھ مہنگا ہونی کی وجہ یہ ہے کہ جانوروں کا چارہ مہنگا، دودھ لانے کے لیے ٹرانسپورٹ مہنگی ہوگئی ہے، ہم کیا کریں مجبوری میں ریٹ بڑھائیں ہیں۔دوسری جانب قیمتوں میں اضافہ سے دودھ دہی شہریوں کی پہنچ سے دور ہونے لگی، شہریوں کا کہنا ہے کہ دودھ اور دہی تو بنیادی ضرورت ہے، حکومت کو چاہیے ان کی قیمتوں کو کنٹرول کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی