i پاکستان

موٹر وے ایم تھری پر کار الٹ گئی، 2افراد جاں بحق، 2شدید زخمیتازترین

۲۱ اکتوبر، ۲۰۲۳

موٹر وے ایم تھری پر88 موڑ کے قریب کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بدقسمت کار لاہور سے ملتان جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی ، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں ٹی ایچ کیو منتقل کر دیں ۔ ریسکیو کے مطابق زخمی ہونے والے دونوں افراد کو تشویشناک حالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی