i پاکستان

پھالیہ،ڈمپر اور وین میں تصادم، 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق،13 زخمیتازترین

۰۵ جون، ۲۰۲۳

ڈمپر اور مسافر وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ منڈی بہا الدین کی تحصیل پھالیہ کے علاقے پاہڑیانوالی اڈہ کے قریب ڈمپر اور مسافر وین میں تیز رفتاری کے باعث خوفناک تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور تین خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے نعشوں اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی