i پاکستان

پی ٹی آئی کے 668 ٹاپ لیڈر شپ کے کاغذات مسترد ہوئے،دستاویزات جمعتازترین

۰۳ جنوری، ۲۰۲۴

پاکستان تحریک انصاف نے لیول پلیئنگ فیلڈ فراہمی کیلئے دائر توہین عدالت کی درخواست میں اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئیں۔ دستاویزات میں پی ٹی آئی کے 668 ٹاپ لیڈر شپ کے کاغذات مسترد ہونے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 2 ہزارکے قریب حمایت یافتہ اور سیکنڈ فیز کے رہنماں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔ دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کے 56 واقعات پیش آئے، پی ٹی آئی کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ گان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی