- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
پی سی وی ٹی آئی کی ایگزیکٹو باڈی نے تین سالہ ڈپلومہ پروگرام کے لئے طلبا کو شامل کرنے کی تجویز پر اتفاق کر لیا ،ابتدائی طور پر انسٹی ٹیوٹ میں ایک سال پڑھایا جائے گا اور بقیہ 2 سال طلبہ کو ڈپلومہ مکمل کرنے کے لیے شانڈونگ بھیجا جائے گا۔گوادر پرو کے مطابق پاک چائنا ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی ایگزیکٹو باڈی کا پہلا اجلاس چیئرمین جی پی اے پسند خان بلیدی کی زیر صدارت جی پی اے آفس میں منعقد ہوا۔ ایگزیکٹو باڈی اجلاس میں چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی((سی او پی ایچ سی) کے چیئرمین یو بو، گوادر یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر اور ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے عبوری ڈائریکٹر اور شانڈونگ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس اینڈ ٹیکنالوجی کے ریکٹر ڈاکٹر منظور احمد نے شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق چاروں فریقوں (سی او پی ایچ سی، جی پی اے، گوادر یونیورسٹی اور شانڈونگ انسٹی ٹیوٹ) کے درمیان دستخط شدہ ٹیٹرا پارٹ معاہدے کی منظوری دی گئی۔ مزید برآں اجلاس میں موجودہ کورسز اور تدریسی کورسز کے دائرہ کار میں توسیع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موسم بہار میں نئے ڈپلومہ کورسز پیش کیے جائیں گے جس کا فیصلہ اجلاس میں کیا گیا۔ انسٹی ٹیوٹ کی تنظیم اور گورننس کے ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا گیا ، جس میں انتظامی اور تدریسی عملے کے لئے مزید ملازمتیں پیدا کی گئیں۔گوادر پرو کے مطابق باڈی نے 3 سالہ ڈپلومہ پروگرام کے لئے طلبا کو شامل کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا۔ معاہدے کے مطابق ابتدائی طور پر انسٹی ٹیوٹ میں ایک سال پڑھایا جائے گا اور بقیہ 2 سال طلبہ کو ڈپلومہ مکمل کرنے کے لیے شانڈونگ بھیجا جائے گا۔ جی پی اے نے انسٹی ٹیوٹ کے انتظامی اخراجات برداشت کرنے پر بھی اتفاق کیا۔فی الحال انسٹی ٹیوٹ پورٹ اینڈ میری ٹائم مینجمنٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹورازم مینجمنٹ میں 3 سالہ ڈپلومہ کورسز اور اعلی درجے کی چینی زبان اور ثقافت اور اعلی درجے کی انگریزی میں 1 سالہ ڈپلومہ پیش کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی