i پاکستان

پنجاب میں جائیداد کی خرید و فروخت پر ایک فیصد اضافی ٹیکس واپس لے لیا گیاتازترین

۱۶ اگست، ۲۰۲۳

پنجاب میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ افراد کو سیکشن 7E سے مستثنی قرار دے دیا گیا۔ غیر منقولہ جائیداد کی فروخت یا ٹرانسفر پر سیکشن 7 ای لاگو نہیں ہوگا۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 7 ای میں جزوی ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق فائلرز یا نان فائلرز سے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ایک فیصد اضافی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 7 ای پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی