- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
جے یو آئی(ف)کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے، نگران حکومت اور الیکشن کمیشن مولانا فضل الرحمان کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان باربار سکیورٹی خطرات، بے امنی اور موسم کی بات کرتے ہیں، موسم سرما میں بالائی علاقوں سے لوگ شہری علاقوں میں آتے ہیں، بیامنی، سکیورٹی خطرات ہوں اور لوگ گھروں سے نہ نکل سکیں تو ووٹ سے محروم ہوتے ہیں، اس لیے الیکشن سے متعلق سوالات اٹھیں تو بہتر ہے پر امن ماحول دیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو الیکشن سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے، مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ ہے ووٹر، شہریوں اور جے یوآئی قیادت کو سکیورٹی دیں۔ حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ اگر ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں سنجیدہ نہیں لیتیں تو ان سے پوچھیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت سے پوچھیں، اگر خدانخواستہ کچھ ہوتا ہے تو یہی پارٹیاں سوال کریں گی لہذا ریاستی ادارے، نگران حکومت اور الیکشن کمیشن مولانا فضل الرحمان کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی