i پاکستان

روپے کی قدر میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر مزید 47 پیسے سستا ہوگیا، ڈالر کی قیمت 285 روپے 50 پیسے ہو گئیتازترین

۲۱ نومبر، ۲۰۲۳

پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر سستا ہو گیا جبکہ روپے کی قدر میں مزید بہتری آگئی۔ منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر47 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے 50 پیسے ہو گئی۔ گزشتہ روز کاروبار کے احتتام پر ڈالر 285 روپے ، 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی