i پاکستان

تیل کے بعد روس سے ایل پی جی کی پہلی کھیپ بھی پاکستان پہنچ گئیتازترین

۱۳ جون، ۲۰۲۳

روس سے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی )کی پہلی کھیپ طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ ایل پی جی کارگو 10 ٹینکرز پر مشتمل ہے جو روس سے خریدی گئی ایک لاکھ 10 ہزار ٹن ایل پی جی کا حصہ ہے۔ روس سے ایل پی جی پہلے ریل کے ذریعے ازبکستان پہنچائی گئی جہاں سے ٹینکرز کے ذریعے افغانستان کے راستے پاکستان پہنچائی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی