i کھیل

علی ظفر نے پاک بھارت میچ سے قبل ورلڈ کپ کیلئے ترانہ ریلیز کردیاتازترین

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳

معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے مداحوں سے کیا وعدہ پورا کر دیا اور ورلڈکپ کے لیے نیا ترانہ جاری کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے گلوکار نے اپنے مداحوں کو گانے کی ریلیز سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ کاش میرے پاس مزید وقت ہوتا لیکن کرکٹ اور اپنے مداحوں کی محبت کی خاطر ایک بار پھر بھائی حاضر ہے، پریزنٹنگ مزہ آیا، لطف اندوز ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی