i کھیل

بھارتی کپتان روہت شرما بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہرتازترین

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲

بھارتی کپتان روہت شرما بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر ہوگئے،روہت شرما دوسرے ون ڈے کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان کی جگہ نائب کپتان کے ایل راہول ہی دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے،بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ روہت شرما اب ٹور میں ٹیم کو جوائن نہیں کریں گے ،بھارت اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 22دسمبر سے ڈھاکا میں شروع ہو گا،واضح رہے کہ بھارت کوبنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی