- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور کراچی سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز 15 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگی۔ گز شتہ روز پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایاکہ گیمز کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور گیمز میں 18 کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے جن میں اتھلیٹکس، آرچری، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، کرکٹ، فٹ سال، جمناسٹک، نیٹ بال، روپ سکیپنگ، سکیٹنگ، ٹیبل ٹینس، تھروبال، تائیکوانڈو، کیچ بال، سوئمنگ، رسہ کشی، روئنگ اور والی بال شامل ہیں۔ گیمز کی اختتامی تقریب 23 ستمبر کو ہو گی۔ جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی