• Columbus, United States
  • |
  • ٢١ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

امریکی عوام کااپنے اداروں پراعتماد تیزی سے گ...

والیٹا(شِنہوا)  ایک برطانوی مصنف کے مطابق،امریکی ادارے اپنے عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں جس سے ملک کی جمہوریت  خطرے سے دوچار ہے۔

  برطانوی مصنف اور کالم نگار جیرارڈ بیکر نے نیویارک پوسٹ میں اپنی کتاب "امریکن بریک ڈاؤن: امریکیوں نے اپنے رہنماوں اور اداروں پر اعتماد کیسے کھویا اور اعتماد کیسے بحال ہوگا؟ سے متعلق ایک مضمون میں کہا کہ گزشتہ 30 سالوں میں ہم نے امریکی جمہوریت کی بقا کے لیے غیر معمولی اور خطرناک چیز دیکھی ہے جو قوم کے رہنماؤں اور اداروں پر عوام کے اعتماد میں کمی ہے۔

 مضمون میں گیلپ آرگنائزیشن کی طرف سے جولائی میں کرائے گئے تازہ ترین سروے کا حوالہ دیا گیا، جس سے یہ بات سامنے آئی کہ نو اہم اداروں کے حوالے سے،جن سے متعلق  "بہت زیادہ یا کافی زیادہ اعتماد" کا اظہار کیا گیا امریکیوں کا اوسط تناسب 26 فیصد تھا۔ سروے کے مطابق یہ  اب تک کی سب سے کم تعداد ہے۔

آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی یا اس سے زیادہ عرصے کے دوران، لوگوں نے محسوس کیا ہے کہ انہیں گمراہ کیا گیاہے، ان سے جھوٹ بولا گیا،  ان سے دھوکہ کیا گیا  اورایسا کرتے ہوئے  رہنماوں نے ملک کو ناکامی سے دوچار کیا۔

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صوبے شانشی میں قدیم شہنشاہ کا مقبرہ دری...

شی آن (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے شانشی میں ماہرین آثار قدیمہ نے شیان یانگ شہر میں شمالی ژو عہد کے بانی شہنشاہ (557-581) کا مقبرہ دریافت کیا ہے۔

 شانشی اکیڈمی آف آرکیالوجی کے مطابق شہنشاہ کا نام یووین جو اور اس کا مقبرہ شیان یانگ کے ضلع وی چھینگ کے گاؤں بیہی میں واقع ہے۔ اس علاقے میں شمالی عہد (439-581) سے لے کر سوئی اور تانگ عہد (581-907) تک کے اعلیٰ درجے کے مقبروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

جنوبی رخ پر واقع مقبرہ  مٹی کےغارکے  ایک واحد چیمبرپر مشتمل  ہے جس کی کل لمبائی شمال سے جنوب تک 56.84 میٹر ہے مقبرے کا نچلا حصہ موجودہ سطح سے 10 میٹر نیچے ہے۔ یہ شمالی ژو عہد کا درمیانے درجے کا مقبرہ ہے۔   

اس مقبرے کو ایک بار لوٹ بھی لیا گیا تھا ،ماہرین آثار قدیمہ نے اب تک یہاں سے تدفین کے لیے استعمال ہونے والی 146 اشیاء دریافت کی ہیں جن میں  مٹی کے مجسمے قابل ذکر ہیں۔

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ ۔ لندن۔ فیشن ویک ۔ بربیری

برطانیہ ، لندن میں لندن فیشن ویک کے دوران بربیری کیٹ واک شو میں ایک ماڈل ملبوسات پیش کر رہی ہے۔ (شِنہوا)

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سنکیانگ ۔ چرواہے فوٹوگرافرز

چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے سول باس تاؤ میں فوٹو جرنلسٹ سوسائٹی آف چائنہ کے رکن تان چھنگ جون (درمیان) چرواہوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ آسیان نمائش ۔ پاکستانی نمائش کنندگان

چینی تاجر چین کے گوانگ شی ژوآنگ خود اختیارخطے کے صدرمقام نان ننگ میں منعقدہ 20 ویں چین-آسیان نمائش کے دوران پاکستانی نمائشی زون میں کاروبار پر بات چیت کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ شی ۔ نان ننگ ۔ آسیان ۔ نمائش

چین کے گوانگ شی ژوآنگ خود اختیارخطے کے صدرمقام نان ننگ میں منعقدہ 20 ویں چین-آسیان نمائش کے دوران  پاکستانی مصنوعات دیکھی جاسکتی ہیں۔ (شِنہوا)

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ شی ۔ نان ننگ ۔ آسیان ۔ نمائش

چین کے گوانگ شی ژوآنگ خود اختیارخطے کے صدرمقام نان ننگ میں منعقدہ 20 ویں چین-آسیان نمائش کے دوران پاکستانی تاجر اپنی مصنوعات فروخت کر رہا ہے۔ (شِنہوا)

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ شی ۔ نان ننگ ۔ آسیان ۔ نمائش

چین کے گوانگ شی ژوآنگ خود اختیارخطے کے صدرمقام نان ننگ میں منعقدہ 20 ویں چین-آسیان نمائش کے دوران چینی شہری  پاکستانی مصنوعات کی تعریف کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں میں ژینگ چھن وین بہت...

بیجنگ (شِنہوا) ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں میں آئندہ 3 ہفتے ژینگ چھن وین شائقین کی توجہ کا مرکز رہیں گی۔

20 سالہ کھلاڑی نے منگل کو دوسرے مشعل بردار کی حیثیت سے مشعل ریلے میں حصہ لیا تھا ۔ اتوار سے شروع ہونے والے مقابلے ان کا پہلا ایشیائی کھیل ہوگا۔

ٹینس میں چین کی ابھرتی شاندار کھلاڑی نے شِنہوا کو بتایا کہ انہوں نے کھیل کا انتخاب اس لئے کیا کہ وہ اپنے ملک کے لئے میدان میں اترنا چاہتی تھی ۔

پیشہ ورانہ کھلاڑی بننے کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ مقامی شائقین کے سامنے کھیل پیش کریں گی۔

انہوں نے یو ایس اوپن 2023 کا کوارٹر فائنل کھیلا تھا اور گزشتہ برس کی رنر اپ آنس جابر کو شکست دیکر پہلی بار کسی گرینڈ سلیم ایونٹ کے فائنل میں پہنچی تھی ۔ اس کارکردگی پر انہیں "ملکہ وین" کا لقب دیا۔

انہوں نے ہنستے ہوئے کہا انہیں یہ پسند ہے، یہ طاقت کا اظہار ہے۔ میرے نام سے نظمیں ہیں جو  واقعی میرے لئے موزوں ہیں۔

یو ایس اوپن 2023 چینی ٹینس کے لئے قابل ذکر تھا کیونکہ چینی مین لینڈ سے تعلق رکھنے والے تمام 7 کھلاڑی سنگلز کے دوسرے مرحلے میں پہنچے تھے۔ ژینگ کے مطابق یہ محض اتفاق نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ قدرتی امر ہے کیونکہ چینی کھلاڑی 20 برس سے زائد عرصے سے پروفیشنل ٹینس کھیل رہے ہیں ۔ ہم ایک دوسرے سے تعاون اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں جس سے ہم تربیت میں سخت مشق کرنے اور کورٹ پر اترنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔

چین کی پروفیشنل ٹینس کی تاریخ میں لی نا ایک نمایاں نام ہے وہ خواتین سنگلز کھلاڑیوں کے لئے ایک متاثرکن شخصیت ہیں۔

ژینگ نے کہا کہ لی نا بچوں کے دلوں میں ٹینس کی محبت جگاتی ہیں، وہ ایشیا کی پہلی گرینڈ سلیم سنگلز چیمپیئن ہیں، انہوں نے فرنچ اوپن اور آسٹریلین اوپن دونوں ٹائٹل جیتے جس نے ان کی کامیابیوں کو اور بھی نمایاں کردیا ۔ ان کے کیریئر نے مجھ جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو اچھا اور محںتی بننے کی ترغیب دی۔ مجھے اس سے پہلے کبھی ان سے بات کرنے کا موقع نہیں ملا، امید ہے کہ مستقبل میں ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

ژینگ اور لی نا کا تعلق ایک ہی صوبے سے ہے ۔ ژینگ کو نہ صرف اپنی کارکردگی بلکہ ہوبے  سے علاقائی وابستگی کی بدولت بھی بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔ یہ علاقہ اپنی جھیلوں اور پکوانوں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔

چینی صدر کا چین-امریکہ ایوی ایشن ہیریٹیج فاؤ...

بیجنگ(شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے چین-امریکہ ایوی ایشن ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے چیئرمین جیفری گرین اور فلائنگ ٹائیگرز کے سابق فوجی ہیری موئیر اور میل میک مولن کے خط کا جواب دیا۔ 12 ستمبرکو اپنے جوابی خط  میں صدر شی نے اس امید کا اظہار کیا کہ فلائنگ ٹائیگرز کا جذبہ چینی اور امریکی عوام میں نسل در نسل جاری رہے گا۔ چینی صدرنے اپنے خط میں کہا کہ انہیں چین-امریکہ ایوی ایشن ہیریٹیج فاؤنڈیشن اور فلائنگ ٹائیگرز کے سابق فوجیوں میں پائے جانے والے زبردست جوش و خروش سے بہت خوشی ہوئی ہے کہ انہوں نے گزشتہ برسوں کے دوران مزید چینی اورامریکیوں کو فلائنگ ٹائیگرز کی کہانیوں سے آگاہ کیا۔ اس سے متاثر ہوکر، زیادہ سے زیادہ نوجوان امریکی فلائنگ ٹائیگرز فرینڈشپ سکولز اور یوتھ لیڈرشپ پروگرام میں شامل ہوئے اور فلائنگ ٹائیگرز کے تقریباً 500 سابق فوجیوں اور ان کے خاندان کے کئی سو افراد نے چین کا دورہ کیا ۔ میں ان  کوششوں پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں، دونوں ممالک کے عوام نے مل کر جاپانی فاشزم کا مقابلہ کیا، اور ایک مضبوط دوستی قائم کی جس نے خون اور آگ کے امتحان کا مقابلہ کیا۔ مستقبل میں، دونوں بڑے ممالک کو عالمی امن، استحکام اور ترقی کے لیے اور بھی اہم ذمہ داریاں  نبھانا ہوں گی۔ 

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ نیویارک ۔ چین ۔ ہانگ ژینگ ۔ بلنکن ۔...

امریکہ ، نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں عمومی بحث ومباحثہ کے دوران چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور امریکی سیکرٹری خارجہ  انٹونی بلنکن کے درمیان بات چیت ہوئی۔ (شِنہوا)

چینی وزیر خارجہ کا چین اور روس سے حقیقی کثیر...

ماسکو (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے یکطرفہ پن ، بالادستی اور بلاک محاذ آرائی کے پیش نظر چین اور روس کو حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنا چاہیے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کو بھی وقت کے رحجان کے مطابق چلنا چاہیے، بڑے ممالک کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔

انہوں نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ دنیا میں کثیر قطبیت کو فروغ دیں اور مضبوط اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کے ذریعے عالمی گورننس کی ترقی کو شفاف اور زیادہ منصفانہ سمت میں آگے بڑھائیں۔

وانگ نے کہا کہ دنیا کے بڑے ممالک اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے چین اور روس عالمی تزویراتی استحکام کو برقرار رکھنے اور عالمی ترقی و پیشرفت کو فروغ دینے کے لئے اہم ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں۔

لاوروف نے کہا کہ مارچ میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے روس کا کامیاب دورہ کیا اور روسی صدر ولادمیر پوتن کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی جس نے روس اور چین کے تعلقات کے مستقبل کی راہ ہموار کی۔

چین ۔ گوانگ شی ۔ آسیان نمائش

چین کے گوانگ شی ژوآنگ خود اختیارخطے کے صدرمقام نان ننگ میں منعقدہ 20 ویں چین-آسیان نمائش میں تاجر اور خریدار دونوں دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

کویت ۔ حوالی ۔ نیا تعلیمی سال

کویت ، حوالی میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے پہلے روز طالبات اسکول جارہی ہیں۔ (شِنہوا)

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے 9 علاقوں میں سیلاب سے نمٹنے کے لئے ہن...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اسٹیٹ فلڈ کنٹرول اینڈ ڈراؤٹ ریلیف ہیڈ کوارٹرز نے 9 صوبائی سطح کے علاقوں میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے چوتھے درجے کا ہنگامی ردعمل فعال کردیا ہے۔

ان میں جیانگ سو ، انہوئی، شان ڈونگ، ہینان، ہوبے ، گوئی ژو اور شانشی کے علاوہ جنوب مغربی چھونگ چھنگ اور سیچھوان شامل ہیں۔

حکام نے چھونگ چھنگ اور سیچھوان میں امدادی ٹیمز روانہ کردی ہیں۔

ان علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ کچھ مقامات پر گرج چمک اور آندھی بھی متوقع ہے۔

مقامی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بارش کی صورتحال کی سخت نگرا نی کریں۔ چھوٹے اور درمیانے دریاؤں میں قدرتی آفات اور سیلاب سے نمٹنے کے لئے ردعمل مضبوط بنائیں، آبی ذخائر کی حفاظت یقینی بنانے اور شہری علاقوں میں جمع شدہ پانی کی نکاسی کے لئے بروقت اقدامات کریں۔

چین میں سیلاب پر قابو پانے کا ہنگامی ردعمل نظام 4 سطح پر مشتمل ہے جس میں پہلی سطح سب سے شدید ردعمل ہے۔

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان، انار کی فصل تیار ہوگئی

کابل (شِنہوا) افغانستان کے مغربی صوبہ فرح کے باغ میں کسان انار کی کٹائی میں مصروف ہیں۔

افغانستان کا شمار انار پیدا کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے، اس کے علاوہ اس کی شناخت کاشت کے روایتی طریقوں سے کاشت کے لئے موزوں زمین کے حوالے سے بھی ہے۔

افغانستان ، صوبہ فرح کے ایک باغ میں کسان انار پیک کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

افغانستان ، صوبہ فرح کے ایک باغ میں کسان انار پیک کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

افغانستان ، صوبہ فرح کے ایک باغ میں ایک کسان انار کی پیٹی لیکر جارہا ہے۔ (شِںہوا)

افغانستان ، صوبہ فرح کے ایک باغ میں ایک کسان انار کی پیٹی لیکر جارہا ہے۔ (شِںہوا)

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ شی ۔ نان ننگ ۔ آسیان ۔ نمائش

چینی تاجر چائنہ-آسیان ایکسپو کے دوران پاکستانی نمائشی زون میں پاکستانی مصنوعات کی تعریف کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پی سی کے سینئر عہدیدار کا سائنس کی مقبولی...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے ایک سینئر عہدیدار نے عوام کی سائنسی خواندگی کی بہتری کے لئے سائنس کو مقبول بنانے بارے مسلسل کوششوں پر زور دیا ہے ۔

انہوں نے چینی جد ت سازی کو آگے بڑھاتے ہوئے سائنس و ٹیکنالوجی میں اعلیٰ معیار کی خود انحصاری اور طاقت کے حصول کے لئے نئی شراکت پر  بھی زور دیا ہے۔

یہ بات سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے رکن کائی چھی نے  رواں سال کے سائنس پاپولرائزیشن ڈے کے موقع پر ہونے والی سرگرمیوں میں شرکت کے دوران کہی۔

کائی نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں سماجی تنظیموں اور پیشہ ور افراد پر زور دیا کہ وہ اپنے کام کو ملک کے سب سے بنیادی مفادات پر مرکوز کریں اور جدت سازی  پر مبنی ترقی کو آگے بڑھانے میں سائنس کو مقبول بنانے کے بنیادی کردار کو مکمل طور پر ادا کرنے کی ذمہ داری اٹھائیں۔

انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ سائنس و ٹیکنالوجی کی جدت سازی  میں اعلیٰ مقام حاصل کریں اور جلد از جلد سائنس و ٹیکنالوجی میں اعلیٰ معیار کی خود انحصاری اور طاقت کے حصول میں اپنا کردار ادا کریں۔

سی پی سی مرکزی  کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولی نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

چین میں مسلسل 20 سال سے سائنس کی مقبولیت کا دن منایا جا رہا ہے۔ اس سال کی تقریب کا موضوع "سائنس اور ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اور طاقت کو بڑھانے کے لئے عوام کی  سائنس بارے  خواندگی کو بہتر بنانا" ہے۔

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منشیات کے معاملات کو سیاسی رنگ دینے کی مخالف...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین منشیات کی کسی بھی قسم کی قانونی حیثیت اور منشیات کے معاملات کو سیاسی رنگ دینے کا مخالف ہے۔

ترجمان نے یہ بات سینتھیٹک منشیات بارے چین کے موقف سے متعلق میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین منشیات کی روک تھام کے نام پر دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت یا یکطرفہ پابندیوں اور طویل مدتی دائرہ اختیار کے غلط استعمال کے خلاف ہے۔

ترجمان نے کہا کہ منشیات پر قابو پانے کے حوالے سے مستقل اور پختہ موقف اختیار کرتے ہوئے چین منشیات کے خلاف عوامی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، منشیات کے خلاف بین الاقوامی تعاون کو مزید گہرا کر رہا ہے، منشیات سے متعلق مقامی  مسائل کو بھرپور طریقے سے حل کر رہا ہے اور عالمی سطح پر منشیات کے کنٹرول کے لئے چین اپنی  دانش مندی سے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اب تک چین پہلا اور واحد ملک ہے جس نے فینٹانل مادوں کو باضابطہ طور پر ایک کلاس کے طور پر متعارف کرایا ہے۔

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔کیوبا بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک...

ہوانا (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے ایک سینئر عہدیدار نے کیوبا کے دورے کے دوران کہا ہے کہ چین، کیوبا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے دونوں جماعتوں اور ممالک کے سرکردہ رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھی جا ئے گی۔

یہ بات سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی شی نے کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فرسٹ سیکرٹری اور کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل سے ملاقات کے دوران کہی۔

لی نے ہفتے سے پیر تک کیوبا کا سرکاری دوستانہ دورہ کیا۔

سی پی سی سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن کے سیکرٹری لی نے کہا کہ چین متعلقہ پارٹی بلڈنگ اور سوشلسٹ مقصد کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین، کیوبا کے ساتھ مل کر گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو، گلوبل سیکورٹی اینی شیٹو اور گلوبل سولائزیشن اینی شیٹو کے نفاذ کو فروغ دینے سمیت  انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے لئے بھی کام کرنے کا خواہاں ہے۔

ایرانی کھلاڑیوں کو ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں می...

تہران (شِنہوا) ایرانی کھلاڑی چین میں منعقد ہونے والے ایشیائی کھیلوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ وہ چین کو کھیلوں کے مقابلوں کے لئے "بہترین میزبان" تصور کرتے ہیں۔

چین کی ساکھ میزبانی میں بے مثال ہے جس کا مظاہرہ اس نے بیجنگ 2008 کے سمر اولمپکس اور  ونٹر اولمپکس 2022 کے دوران کیا تھا۔

خواتین کے سانڈا مقابلوں میں 5 بار کی عالمی چیمپیئن اور جکارتہ ایشیائی کھیل 2018 میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی شہربانو منصوریان نے بتایا کہ چین مختلف مقابلوں کا مسلسل بہترین میزبان رہا ہے ،وہ کھیلوں کے انعقاد کے اعتبار سے دنیا کا بہترین ملک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کھیلوں کی میزبانی کی بات کریں تو انہوں نے چین جیسی کوئی دوسری جگہ نہیں دیکھی۔

منصوریان نے چین کی اعلیٰ ترین سہولیات، تربیتی مراکز اور کھانے کے ہال سمیت اس کی شاندار افتتاحی اور اختتامی تقریبات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بہنوں الہیٰ اور سہیلا کے ساتھ اکثر چین کا دورہ کرتی رہی ہیں ۔ ان کی بہنیں عالمی ووشو چیمپیئن بھی ہیں۔

ہانگ ژو کھیل منصوریان کے دوسرے ایشیائی کھیل ہیں ۔جکارتہ میں گزشتہ مقابلے میں انہیں چینی حریف کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے اہم حریف چین سے ہیں کیونکہ چینی ووشو کھلاڑی بہت باصلاحیت اور پرعزم ہیں۔  میں جکارتہ ایشیائی کھیلوں کے فائنل میں ایک چینی حریف سے ہار گئی تھی تاہم میں اب پہلے سے کہیں زیادہ پراعتماد ہوں اور سونے کا تمغہ جیتنے کے لئے بہت پرامید ہوں۔

ایران کی قومی تاؤلو ووشو ٹیم کی رکن مینا پناہی چین کی میزبانی میں منعقدہ ایشیائی کھیلوں میں پہلی بار شرکت کریں گی۔ 21 برس کی مینا ایرانی قومی ٹیم کی سب سے کم عمر رکن ہیں۔ وہ نوجوانی میں ہی ایشین اور ورلڈ یوتھ چیمپیئن شپ میں چاندی اور کانسی کے تمغے جیت چکی ہیں.

پناہی کھیلوں اور خاص کر ووشو میں چین کی اہم خدمات کو تسلیم کرتی ہیں اور آمدہ ایشیائی کھیلوں کے معیار بارے پرامید ہے۔

امریکی میڈیا چین کےبارے غلط معلومات کی تشہیر...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکی میڈیا پر زور دیا ہے کہ وہ سچائی، حقائق پرمبنی اور غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کرے  اور اس کے خلاف غلط معلومات کی تشہیر بند کرے۔  وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار روزانہ کی  نیوز بریفنگ میں دی نیویارک ٹائمز کے ایک حالیہ مضمون کے بارے میں  پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیا،جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چین نے ہوائی میں جنگل کی آگ کے بارے میں غلط معلومات پیدا کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا اور کہا کہ  یہ آگ امریکہ کی جانب سے ایک خفیہ "موسم کے ہتھیار" کے تجربے کی وجہ سے لگی اوران  جھوٹی پوسٹوں کو انٹرنیٹ پر پھیلایا ۔

ماؤ نے کہا کہ یہ رپورٹ بالکل حقیقت پر مبنی نہیں ، ترجمان نے مزید کہا کہ "موسم کے ہتھیار" سے متعلق  نظریہ سب سے پہلے امریکی میڈیا سے آیا جس کے بعد کچھ چینی میڈیا آؤٹ لیٹس اور وی -میڈیا اکاؤنٹس نے صرف ان رپورٹس کا حوالہ دیا یا دوبارہ پوسٹ کیا۔ ماؤ نے کہا کہ یہ کہنا کہ انہوں نے غلط معلومات تیار کی ہیں یا پھیلائی ہیں مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔  اگر کوئی من گھڑت  یا غلط معلومات پھیلا رہا تھا تو وہ اس کی بجائے نیویارک تھا۔ 

2023 ریکارڈ گرم ترین سال ہوسکتا ہے:چینی محقق...

بیجنگ(شِنہوا) چینی محققین نے پیش گوئی کی ہے کہ 2023 ریکارڈ گرم ترین جبکہ 2024 اس سے بھی زیادہ گرم سال  ہو سکتا ہے۔ 

ڈیٹا سیٹ کے تجزیے کی بنیاد پرمنگل کو جرنل ایڈوانسز ان ایٹموسفیرک سائنسز میں شائع ہونے والی تحقیق، گوانگژو میں سن یات سین یونیورسٹی کے اسکول آف ایٹموسفیرک سائنسز کے محققین نے کی ہے۔

چائنا گلوبل مرجڈ سرفیس ٹمپریچر ڈیٹاسیٹ 2.0 (سی ایم ایس ٹی 2.0) کا تجزیہ کرتے ہوئے، ٹیم نے دریافت کیا کہ 2023 میں پہلے ہی ریکارڈ توڑ گرمی شروع ہونے کے بعد سے تیسری ششماہی گرم ترین  رہی ہے۔

سمندری سطح کا عالمی اوسط درجہ حرارت (ایس ایس ٹیز) اپریل میں اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا  جب کہ عالمی اوسط زمینی ہوا کا درجہ حرارت جون میں اپنی دوسری بلند ترین ماہانہ سطح پرتھا۔ تحقیق کے مطابق اس مجموعی اعدادوشمارکے  نتیجے میں مئی کو ریکارڈ کردہ عالمی اوسط  درجہ حرارت کے لحاظ سے اب تک کا گرم ترین مہینہ قرار دیا گیاہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ 2023 کے دوسرے نصف حصے میں بھی جاری ہے، جس کی وجہ ایل نینو اور جنگلوں میں لگنے والی وسیع آگ کے عوامل ہیں۔ عالمی اوسط  ایس ایس ٹیزاور عالمی اوسط زمین کا درجہ حرارت جولائی کے دوران غیرمعمولی  بلندی پر پہنچ گیا تھا۔

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راولپنڈی، ماں اور بیٹی کیساتھ زیادتی کرنے وا...

ماں اور 12 سالہ بیٹی سے الگ الگ واقعات میں زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ تھانہ روات پولیس نے متاثرہ ماں بیٹی کے سربراہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا، اشتیاق نے ماں جبکہ ثقلین نے 12 سالہ بیٹی سے زیادتی کی تھی۔ متاثرہ ماں بیٹی کے ابتدائی میڈیکل میں زیادتی ثابت ہوئی ہے۔ ملزمان کا میڈیکل پراسس کرایا جا رہا ہے، جس کے بعد ڈی این اے سیملز بھی لیے جائیں گے۔ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موصول ہوچکے ہیں قرار واقع سزا دلوائی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بیلٹ اینڈ روڈفورم میں 110 سے زائد ممالک...

تیسرا "بیلٹ اینڈ روڈ" فورم برائے بین الاقوامی تعاون رواں سال اکتوبر میں بیجنگ میں منعقد ہوگا جس میں اب تک 110 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔ فورم کے دوران ہونے والی سرگرمیوں میں افتتاحی تقریب، باہمی رابطہ، سبز ترقی اور ڈیجیٹل معیشت پر تین اعلی سطحی فورمز کے علاوہ ہموار تجارت، عوامی روابط، تھنک ٹینک کے تبادلے، صاف شاہراہ ریشم، مقامی تعاون اور سمندری تعاون پر چھ موضوعاتی فورم شامل ہونگے۔ اس کے علاوہ صنعت کاروں کی ایک کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔ فورم میں دیگر مما لک کی طر ح پا کستان کا بھی ایک بڑا وفد شریک ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی روف حسن کا میاں عب...

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی روف حسن نے میاں عباد فاروق کے بیٹے کی وفات پرافسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی ہسپتال کا علاج سے انکار کے بعد 9 سالہ عمار فاروق دم توڑ گیا، جس کا جرم صرف یہ تھا کہ وہ میاں عباد فاروق کا بیٹا ہے، اور عباد فاروق کا جرم یہ ہے کہ وہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہولڈر اور عمران خان کا مخلص پیروکار ہے، یہ اتنا بڑا جرم ہے کہ وہ 135 دن سے غیر قانونی حراست میں ہے، عمار اپنے گھر پر آدھی رات کو کیے جانے والے مسلسل حملوں کی وجہ سے صدمے کا شکار تھا،اور شدت سے اپنے والد کے واپس آنے کا انتظار کر رہا تھاجس کی ضمانت مسترد کر دی گئی تھی، عمار چلا گیا کیونکہ عدلیہ شہریوں کے بنیادی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی، اور میڈیانے پی ٹی آئی پر مسلسل اور وحشیانہ ریاستی حملوں پر خاموشی اختیار کیے رکھی، انہوں نے کہا کہ عمار کی قربانی کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا،اور نہ ہی یہ قربانی رائیگاں جائیں گی، یہ قربانیاں پاکستان کے لیے حقیقی آزادی کے سفر کو مزید تیز کر دے گی، اس ننھے فرشتے پر خدا کی رحمتیں نازل ہوں جو جسمانی طور پر تو ہمارے درمیان موجود نہیں ہے، لیکن وہ ہمیشہ ہمارے خیالوں میں زندہ رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایم کیو ایم کا واویل...

پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایم کیو ایم کا واویلا بلا جواز ہے، ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے کہ تھپڑ بھی مارتی ہے اور روتی بھی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کی طرف سے عام انتخابات اور حلقہ بندیوں سے متعلق تجاویز پیش کردیں۔ ملاقات کے بعد منظور وسان کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہو سکتے ہیں، انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اعلی عہدیدار ایم کیو ایم میں سے ہیں، ایم کیو ایم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہر دور میں اقتدار میں رہی، پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے جبکہ پی ٹی آئی مشکل حالات میں کمزور نظر آرہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، نواز...

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کے اعلان کا اختیار اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے نہ میرے پاس ، لیول پلینئگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، لیول پلینگ فیلڈ سے متعلق اعتراضات ہیں، جمہوریت میں آزادی اظہار رائے کی اہمیت ہوتی ہے۔ لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات اب سب کو نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مقدمات کا سامنا کیا ، نواز شریف بھی کریں گے ، عوام کا مسئلہ یہ نہیں کہ کون کہاں سے آ رہا ہے ، عوام کا مسئلہ مہنگائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کلہ سپریم کورٹ کی براہ راست کارروائی اچھا اقدام ہے، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ اہمیت حامل ہے، بینچ بنانے کی صوابدید اس وقت چیف جسٹس کی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کینیڈا نے اپنے شہری کے قتل کا الزام بھارت پر لگایا ہے، بھارت دہشتگردی کے حوالے سے دنیا میں بے نقاب ہو گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور،انعامی رقم نہ ملنے کی شکایت کرنیوالے پ...

محکمہ انسداد دہشتگردی(سی ٹی ڈی )کے اہلکاروں کو دہشتگردوں کے سرکی قیمت کے پیسے نہ ملنے کے معاملے سے متعلق شکایت کرنے والے سی ٹی ڈی اہلکار کا بنوں پولیس میں تبادلہ کردیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے اہلکار کے تبادلے کیاحکامات جاری کیے۔ سی ٹی ڈی اہلکار امان اللہ نے تبادلہ منسوخ کرنے کے لیے آئی جی پولیس کو درخواست دی جس میں اس نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی میں تنخواہ زیادہ تھی اس لیے3 بچوں کو نجی اسکول میں داخل کیا تھا، اب سی ٹی ڈی سے تبادلہ کرنے پر بچوں کو مجبورا اسکول سے نکالوں گا، میرے تبادلیکے احکامات منسوخ کریں، میریبچوں کا مستقبل بچائیں۔ واضح رہے کہ اہلکار نے دہشتگرد کی گرفتاری میں معاونت کے باجود پیسے نہ ملنے پر افسران کو خط لکھا تھا، اہلکار نے لکھا تھا کہ حکومت نے وزیرستان میں دہشتگرد کے سرکی قیمت 10 لاکھ مقررکی تھی، دہشتگرد کیسرکی قیمت کیپیسے ہیڈکوارٹر کو ملے لیکن ہمیں نہیں دیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے سرکی قیمت کے پیسے نہ ملنے پر سی ٹی ڈی اہلکار میرے دفترآسکتے ہیں، میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کی شکایات کا ازالہ کروں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور میں ڈائریکٹر پبلک سروس کمیشن کے قتل کا...

ڈائریکٹر پبلک سروس کمیشن کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی اسامی میں پاس نہ کرنے پر ڈائریکٹر کو قتل کرایا تھا۔ ڈائریکٹر ارشد خان کو تھانہ شاہ پور میں ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے 24 جولائی کو قتل کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق 14 ہزار موبائل سی ڈی آرز پر کام کیا، مرکزی ملزم نعمان شاہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈائریکٹر پبلک سروس کمیشن کے قتل کا شوٹر خریدا گیا، شوٹر میرانجان نے ڈھائی لاکھ روپے لیکر پبلک سروس کمیشن کے ڈائریکٹر کو قتل کیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ واقعے میں پبلک سروس کمیشن کا ایک ملازم بھی ملوث ہے، پبلک سروس کمیشن کے ڈائریکٹر امتحانات کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ان کو قتل کیا گیا۔ کیس میں پبلک سروس کمیشن کے دیگر اہلکار و افسران کے ملوث ہونے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ آسیان ایکسپو پاکستان کو تجارتی تعاون ب...

گوانگ چو میں پاکستان کے قائم مقام قونصل جنرل سردار محمد نے کہا کہ چائنا آسیان ایکسپو پاکستان کو اپنی مصنوعات کی نمائش اور متعلقہ کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ تجارت اور کاروباری تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لئے ایک قابل قدر پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔گوادر پرو کے مطابق قائم مقام قونصل جنرل نے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر کے ہمراہ 20 ویں چائنا آسیان ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور پاکستان پویلین اور ایونٹ میں شریک پاکستانی کمپنیوں کے سٹالز کا دورہ کیا۔ سردار نے کہا کہ ایکسپو ایک سالانہ ایونٹ ہے جو شریک ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری اداروں، سرکاری عہدیداروں اور صنعت کے ماہرین سمیت شرکا کی ایک وسیع رینج کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ میلے میں پاکستان کو ایک بڑا علاقہ مختص کیا گیا ہے جہاں 23 پاکستانی کمپنیاں زیورات، قیمتی پتھروں، دستکاریوں، چمڑے کی مصنوعات اور قالینوں سمیت پاکستانی مصنوعات کی متاثر کن نمائش کے ساتھ شرکت کر رہی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق قائم مقام قونصل جنرل نے پاکستانی کمپنیوں کے سٹالز کا دورہ کیا اور ان کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ ایکسپو میں شرکت اور متاثر کن بوتھ قائم کرنے پر انہیں سراہا گیا۔ انہیں طویل مدتی تعاون قائم کرنے کے مقصد سے زائرین اور خریداروں کے ساتھ فعال طور پر مشغول ہونے کی ترغیب دی گئی۔ انہیں ان کی مصنوعات کی مارکیٹنگ میں قونصلیٹ جنرل کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ گوادر پرو کے مطابق قائم مقام قونصل جنرل نے پاکستانی کمپنیوں کے سٹالز کا دورہ کیا اور ان کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ ایکسپو میں شرکت اور متاثر کن بوتھ قائم کرنے پر انہیں سراہا گیا۔ انہیں طویل مدتی تعاون قائم کرنے کے مقصد سے زائرین اور خریداروں کے ساتھ فعال طور پر مشغول ہونے کی ترغیب دی گئی۔ انہیں ان کی مصنوعات کی مارکیٹنگ میں قونصل یٹ جنرل کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گلگت بلتستان استور ون کے ضمنی الیکشن کا نتیج...

گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے ضمنی الیکشن کے نتائج روکنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ 9 ستمبر کو ہونے والے جی بی ایل اے 13 استور ون کے ضمنی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن نے روک لیے تھے جس پر پی ٹی آئی کے خور شید خان نے چیف کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ پی ٹی آئی امیدوار کی درخواست پر چیف کورٹ گلگت بلتستان نے الیکشن کمیشن کا نتائج روکنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے خورشید احمد 6164 ووٹ لے کر آگے اور(ن)لیگ کیفرمان علی 4899 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین پاکستان اسکول گوادر کی تزئین و آرائش مکم...

پاکستان میں چینی سفارتخانے نے چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی )کے ساتھ مل کر حال ہی میں چائنا پاکستان گورنمنٹ گرلز مڈل سکول فقیر کالونی گوادر کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا ہے۔ اسکول کے ایڈمنسٹریٹر نسیم بلوچ نے گوادر پرو کو بتایا کہ اسکول کی دو عمارتیں جو بالترتیب 2016 اور 2020 میں تعمیر کی گئی تھیں، کی مرمت اور تزئین و آرائش کی گئی تاکہ طلبا کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جاسکے۔ اسکول کے کچھ حصوں میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لئے شمسی پینل بھی نصب کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرمت اور تزئین و آرائش سے بچوں کے لئے ایک محفوظ ، فعال اور متاثر کن جگہ پیدا ہوگی جبکہ تدریس اور سیکھنے کے موثر ماحول کو فروغ ملے گا۔ گوادر پرو کے مطابق نسیم کو امید تھی کہ اس سال اسکول کو مڈل سے ہائی اسکول میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ اسکول میں اعلی ثانوی اسکول میں تبدیل کرنے کے لئے کافی رقبہ اور سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 18 کلاس روم اور کل 30 کمرے ہیں، جس میں ایک کمپیوٹر لیب اور لائبریری بھی شامل ہے۔ ایک بار اسکول کو اپ گریڈ کرنے کے بعد، پسماندہ لڑکیاں کم از کم ہائی اسکول کی سطح تک اپنی تعلیم جاری رکھ سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت گوادر میں چین کی مالی اعانت سے چلنے والا مڈل اسکول گوادر میں 560 نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کو مفت تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اگست 2016 میں قائم ہونے والا یہ اسکول چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار دوستی کی ایک روشن مثال کے طور پر کھڑا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان نے بہترین اسلامک اسٹاک ایکس چینج کا...

پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) کو گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈز (جی آئی ایف اے ) کی جانب سے بہترین اسلامک اسٹاک ایکسچینج ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا ہے۔ پی ایس ایکس نے مسلسل تیسرے سال یہ نمایاں اعزاز جیتا ہے۔ پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور فرخ ایچ خان نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے لیے گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈز کی جانب سے مسلسل تیسرے سال گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈ ایک قابل فخر اعزاز ہے جو جی آئی ایف اے کی طرف سے اسلامی مالیاتی مصنوعات، پیشکشوں اور ریگولیٹری اضافہ کے حوالے سے ہمارے عزم کو تسلیم کرنے پر ملا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج شرعی اصولوں کے مطابق مصنوعات اور سرمایہ اکٹھا کرنے کے لیے ایک فعال اور مضبوط پلیٹ فارم ہے۔ پی ایس ایکس پر 251شریعہ اصولوں کے مطابق کام کرنے والی کمپنیوں کی لسٹنگ کے ساتھ جو کل مارکیٹ کیپ کا 65فیصد سے زیادہ حصہ، ہیں۔ فرخ ایچ خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایکس سرمایہ کاروں کو اپنے فنڈز کو اسلامی مالیاتی پیشکشوں میں منتقل کرنے اور مالیاتی اداروں کے لیے نئی مصنوعات بنانے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے اور سکوک، شریعہ سے مطابقت رکھنے والے میوچل فنڈز، مضاربہ، ای ٹی ایفس اور دیگر کارپوریٹس اور حکو مت پاکستان کو کیپٹل مارکیٹ سے فنڈز اکٹھا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ واضح رہے کہ جی آئی ایف اے بین الاقوامی سطح پر سراہا جانے والا پلیٹ فارم ہے جو اسلامی دنیا میں بینکنگ اور فنانس میں مہارت کو تسلیم کرتا ہے۔ 2011سے یہ ایوارڈز دنیا بھر میں ان افراد، اداروں اور سرکاری محکموں کو پیش کیے جا رہے ہیں جنہوں نے اسلامی بینکاری اور مالیات کو فروغ دینے اور سماجی ذمہ داری کے عزم کے لیے شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کا سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد پ...

امریکی صدر بائیڈن نے سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اور ایرانی وزارت انٹیلی جنس پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے،جو بائیڈن نے ایران کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے دائرہ کار میں زیر حراست 5امریکی شہریوں کی رہائی کے بعد ایک تحریری بیان جاری کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ایران میں زیر حراست پانچ بے گناہ امریکی بالآخر وطن واپس آ رہے ہیں، وہ قطر، عمان، سوئٹزرلینڈ اور جنوبی کوریا سمیت اپنے شراکت داروں کے مشکور ہیں، جنہوں نے قیدیوں کی امریکہ واپسی میں مدد کی،انہوں نے سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اور ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے خلاف پابندیاں عائد کر نے کا اعلان بھی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کا معاملہ دوبار...

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کا معاملہ دوبارہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے، عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط، اردن اور مصر کے وزرائے خارجہ ایمن الصفدی اور سامح شکری اور یورپی یونین کے مندوب اعلی برائے مشرق وسطی جوزف بوریل پر مشتمل اجلاس کی صدارت کے دوران سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے فلسطین میں اپنے بھائیوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مشرق وسطی میں امن عمل کے لیے ہونے والی کوششوں کے ٹھوس نتائج سامنے آئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم دو ریاستی حل کے بارے میں بات چیت کو دوبارہ منظر عام پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں، فلسطین اور اسرائیل تنازع کے حل کا واحد راستہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں مضمرہے،سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل خطے اور دنیا کے استحکام کا ذریعہ بنے گا مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستی حل اور بین الاقوامی حوالوں کے مطابق فلسطینی ریاست کے قیام کی بنیاد پر ہونا چاہیے،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین جس انسانی بحران سے دوچار ہے اس سے نکلنے کے لیے امید کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لندن پولیس میں سینکڑوں کرپٹ اہلکاروں کی موجو...

لندن پولیس میں سینکڑوں کرپٹ اہلکاروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے دو سو سے زائد اہلکاروں کو معطل کردیا،860اہلکاروں کی ڈیوٹی کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،برطانوی میڈیاکے مطابق ایک سال کے دوران 100اہلکاروں کو برطرف کیاگیا 275اہلکاروں کے خلاف مختلف الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں،اسکاٹ لینڈ یارڈکے مطابق پولیس فورس میں مزید کرپٹ عناصر سامنے آسکتے ہیں،لندن پولیس سے کرپشن ختم کرنے میں کئی سال لگیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان میں بزرگ شہریوں کی تعداد میں ریکارڈ اض...

جاپان میں بزرگ شہریوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، ہر 10میں سے ایک جاپانی شہری کی عمر 80سال سے زائد ہوگئی،سرکاری ڈیٹا کے مطابق پہلی مرتبہ 10فیصد سے زائد جاپانی 80یا اس سے زائد عمر کے ہوچکے ہیں،سرکاری ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ 2040تک جاپان کی بزرگ آبادی 34.8فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے،سرکاری ڈیٹا کے مطابق جاپان میں 65یا اس سے زائد عمرکی آبادی 29.0سے بڑھ کر ریکارڈ 29.1فیصد ہوگئی ہے،واضح رہے کہ دنیا بھرمیں جاپان کی بزرگ آبادی کاحصہ سب سے زیادہ ہوگیا ہے،جاپان میں نوجوانوں کی غیر مستحکم ملازمتوں اور معاشی مشکلات کی وجہ سے شادی اور بچوں میں تاخیر کے باعث آبادی میں کمی اور بزرگ شہریوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیبیا میں سیلاب سے 3ہزار 958اموات ہوئیں جبکہ...

اقوام متحدہ کے دفتر رابطہ برائے انسانی امور نے لیبیا میں سیلاب سے اموات کے نئے اعدادو شمار جاری کردیے،نئے اعدادو شمار کے مطابق لیبیا میں سیلاب سے 3ہزار 958اموات ہوئیں جبکہ 9ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق کا کہنا ہے کہ یہ اعدادو شمار عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تصدیق شدہ ہیں، سانحات میں اموات کی تعداد اوپر نیچے ہو سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیرو، مسافر بس پانچ سو فٹ گہری کھائی میں جا...

پیرو میں مسافر بس 5سو فٹ گہری کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 24مسافر ہلاک جبکہ 35زخمی ہو گئے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرو کے جنوب مشرق میں پہاڑی علاقے میں مسافر بس کو افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے، بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر 5سو فٹ کھائی میں گری،حادثے میں 24سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے، 35زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بس حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی شہریوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ر...

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ 5امریکی شہریوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا گیا ہے،نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ پانچ امریکی شہریوں کی رہائی مکمل طور پر ایک انسانی ہمدردی کا معاملہ ہے، مستقبل میں بھی امریکا اور ایران انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ایسے اقدام اٹھائیں گے،واضح رہے کہ امریکا اور ایران نے قطر کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت ایک دوسرے کے پانچ پانچ قیدی رہا کیے ہیں، معاہدے کے تحت امریکا نے جنوبی کوریا میں منجمد ایران کے 6ارب ڈالر کے اثاثے بھی جاری کر دیئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیپٹل ہل حملہ کیس، ٹرمپ اور ان کے ساتھیوں کے...

امریکی حکومت نے کیپٹل ہل پر حملے کے ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ساتھیوں کے گرد گھیرا تنگ کر لیا، جرم ثابت ہونے پر دیگر افراد سمیت سابق امریکی صدر کو ممکنہ طور پر 5سے 20سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔6جنوری 2021 کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل بلڈنگ پر حملہ کیا تھا، حملے کے بعد ٹرمپ اور ان کے حامیوں کے مواخذے اور تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا، ٹرمپ کے خلاف عوام کو اکسانے، ان کے ساتھیوں پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، امن و امان کی فضا کو خراب کرنے پر کارروائی اور تفتیش کا عمل شروع کیا گیا ہے،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق 6جنوری 2021 کو کیپٹل ہل پر حملہ آور ہجوم کی تعداد 2ہزار سے 2,500کے درمیان تھی جس میں پراڈ بوائز اور اوتھ کیپرز بھی شامل تھے، اس وقت کے نائب صدر مائیک پینس کو فوری طور پر وہاں سے جانا پڑا تھا، امریکی قانون ساز بھی فسادیوں کی دراندازی پر جان کے خطرے کے پیش نظر عمارت میں چھپ گئے۔امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ کیپٹل ہل واقعے کے بعد امریکی تاریخ کی سب سے بڑی پولیس تفتیش شروع کر دی ہے، دوران تفتیش 2ہزار الیکٹرانک آلات ضبط اور 20ہزار گھنٹے سے زائد کی ویڈیو فوٹیج کا جائزہ لیا گیا جن کی بنیاد پر 2سال بعد 964افراد پر فرد جرم عائد کی گئی۔جرائم کے الزام میں 465افراد نے درخواستیں جمع کروائیں، اوتھ کیپرز کے بانی اور رہنما اسٹیورٹ روڈس کو ریاست کے خلاف بغاوت کی سازش پر 20سال قید کی سزا سنائی گئی، سابق آرمی پیرا ٹروپر پر کانگریس کو صدارتی انتخابات کو روکنے کیلئے طاقت کا استعمال کرنے کی منظم سازش کا الزام تھا۔سابق پولیس افسر کو کیپٹل ہل میں پولیس پر حملہ کرنے اور پرتشدد کارروائیاں کرنے کے الزامات میں 10سال قید کی سزا سنائی گئی، ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے گائے ریفٹ کو امریکی عدالت نے 5سنگین الزامات میں 87ماہ قید کی سزا سنائی،مکمل تفتیش کے بعد کیپٹل ہل دہشتگردی کی مد میں ٹرمپ پر متعدد الزامات لگے، ان الزامات میں ریاست سے غداری، دھوکہ دہی اور گواہان اور امریکی اعلی عہدیداران کے خلاف سازش شامل ہیں، فلٹن کائونٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی فانی ولیس نے جارجیا کے 2020 کے انتخابات کو الٹانے کی کوششوں میں ٹرمپ پر الزامات لگائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں